گورکھپور،30اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے گورکھپور میں بی آر ڈی میڈیکل کالج ہسپتال میں بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔بچہ علاج محکمہ میں گزشتہ 72گھنٹوں میں 61بچوں کی موت ہوئی۔گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 42بچے ہلاک ہوئے۔ہسپتال کے حکام کے مطابق، 27اگست، 28اور 29کو ہسپتال میں 61بچے مرے۔ان میں سے انیسفلائٹس وارڈ میں 11بچے، بچوں کے وارڈ میں 25،وہیں بچوں کی دیکھ بھال محکمہ (این سی سی یو)میں 25بچوں کی موت ہوئی۔حکام کے مطابق ان بچوں کو اینسفلائٹس کے علاوہ نوزائیدہ بچے نیومونیا، سیپسس جیسی بیماریوں کے شکارتھے۔انہوں نے بتایا کہ ارد گرد کے علاقے کے لوگ اپنے بچوں کو زیادہ سنگین ہونے پر اسی ہسپتال میں علاج کے لئے لاتے ہیں۔اس وجہ سے ہسپتال پر بہت دباؤ رہتا ہے۔مقامی ڈاکٹروں کے مطابق گورکھپور اور قریبی علاقوں میں بھاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے، آنے والے دنوں میں انفسفیلائٹس کے واقعات کا امکان ہے۔